سی اے اے کا پاکستان آنے والے مسافروں لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سی اے اے نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے امیکرون ویرنٹ نئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، سی اے اے نے وزارت صحت کے فیصلہ پر نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے.خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ ہوا ہے، سی اے اے کے مطابق خلیجی ملکوں کی پروازوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کا ایئر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔سی اے اے کے مطابق وزارت صحت کے احکامات پر آج رات 14 مئی سے خلیجی ملکوں سے آئے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم سکریننگ کا عمل آج رات 12:00 سے اسلام اباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے، 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے کورونا جانچنے کے لیے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔سی اے اے حکام نے کہا کہ سول ایویشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ یہ اقدامات منسٹر آف ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لارہے ہیں، یہ اقدامات تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل کورونا میں کمی کے باعث بیرون ملک سے آئے تمام مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی تھی۔