قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے آل ٹائم آئی پی ایل الیون ٹیم کا انتخاب کیا ہےتفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے آئی پی ایل الیون میں 4 بھارتی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔شعیب اختر نے آئی پی ایل الیون میں مہندرا سنگھ دھونی کو کپتان کے طور پر رکھا اس کے علاوہ بھارتی اوپنر روہیت شرما،مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی، آف اسپنر ہربھجن سنگھ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ شعیب اختر نے آئی پی ایل الیون میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل،آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کو چنا ہے۔
🌟 𝐀𝐋𝐋-𝐓𝐈𝐌𝐄 𝐈𝐏𝐋 𝐗𝐈 🌟
@shoaib100mph names his all-time IPL XI in an interview with @Sportskeeda 👏🤩Would you make any changes in this side led by MS Dhoni❓ 👀#TATAIPL #IPL2022 pic.twitter.com/fIFL3P44as
— CricWick (@CricWick) May 18, 2022
سابق فاسٹ بولر نے جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلئیرز کو شامل کیا جبکہ بولنگ اٹیک کے لئے سابق آسٹریلوی بولر بریٹ لی،سری لنکن بولر لاستھ ملنگا اور افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو آل ٹائم آئی پی ایل الیون میں شامل کیا ہے۔