گُڑ کے شربت کے زبردست فائدے

گُڑ کے شربت کے زبردست فائدے

گُڑ چینی سے زیادہ فائدے مند شئے ہے۔جن بچوں کو قبض کی شکایت ہر وقت رہتی ہے، ان کو یہ شربت روزانہ آدھا گلاس پلائیں، یہ پیٹ کی صفائی کرنے میں مفید ہے۔ایسے افراد جن کے دلوں میں مصنوعی بیٹری لگی ہوئی ہوتی ہے اور وہ دل کی بیماریوں سے دوچار ہیں، ان کے لئے یہ کارڈیو ہیلتھ ڈرنک ہے، یہ دل کے عارضے کو کنٹرول کرکے جسم میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔اس ڈرنک سے جگر بھی مضبوط ہوتا ہے اور دمے کے مرض میں بھی سکون آتا ہے۔ الرجی ہونے کی صورت میں اس جوس کا استعمال اینٹی الرجی کا کام کرتا ہے اور جلد پر الرجی کے نشانات کو بھی دور کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد والے افراد ان ڈرنک سے فائدہ اٹھائیں، یہ گٹھنے کی ہڈیوں میں لیس دار مادہ پیدا کرتا ہے تاکہ ہڈیاں مضبوط ہوسکیں۔