پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش

پی سی بی کی شائقین کو کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش

پی سی بی نے شائقین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی اگلی کٹ ڈیزائن کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مقابلے کا اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا گیا ہے جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ یہ فیصلہ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے ساتھ خود کو مشغول رکھنے کے لیے کیا ہے۔شائقین کی جانب سے ڈیزائن کردہ نیا ڈیزائن 23-2022 کے لیے کٹس پر لاگو ہوگا جیسا کہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائن کو سنگل تھیم میں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔بورڈ کا اپنی پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ ہر تجویز میں زیادہ سے زیادہ دو تھیمز شامل کی جاسکتی ہیں جس میں تمام فارمیٹس کے لیے ڈیزائن کردہ کٹ کا ایک سیٹ جمع کیا جانا چاہیے۔پی سی بی نے مذکورہ اعلان کے ساتھ ہی رہنمائی پوائنٹس پر مبنی تمام دستاویزات بھی شیئر کردیے ہیں۔کلیش کٹ کے لیے ڈیزائن ہوم کٹ کے روایتی رنگوں کے ساتھ ہی ایک اہم رنگ سے بنایا جاسکتا ہے جبکہ تخلیقی تھیم یا کٹ کے ڈیزائن کے عناصر پاکستانی تاریخ، ثقافت، کلیدی اقدار، فنی اقدار یا دیگر پہلوؤں کی عکاسی کرسکتے ہیں تاہم ڈیزائن کے پیچھے پاکستانی شناخت اور وژن کا واضح ہونا ضروری ہے۔کچھ اضافی چیزیں ایسی ہیں جن کو ڈیزائنرز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔تمام ڈیزائنز واٹر مارک پی ڈی ایف پریزنٹیشن کی شکل میں پیش کیا جانا چاہیے۔پہلے مرحلے میں فنکار صرف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، ٹیسٹ اور کلیش کٹ کے ڈیزائن ڈیجیٹل فارمیٹ میں جمع کروائیں گے جس میں تصور اور عناصر کی تحریری وضاحت ضروری ہے۔بقیہ ڈیزائن جیسے فین ویئر، ٹریلونگ اور گائیڈ بک کے ڈیزائن اس وقت جمع کروائیں جائیں گے جب کمپنی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیتی ہے۔مالی تجاویز اور فیز 2 کے لیے صرف منتخب لوگوں سے ہی رابطہ کیا جائے گا۔