سعودی عرب، دوران ڈیوٹی ملازمہ کو بیٹھنے کی اجازت نہ دینے پر کارروائی

سعودی عرب، دوران ڈیوٹی ملازمہ کو بیٹھنے کی اجازت نہ دینے پر کارروائی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک شاپنگ مال میں ملازمت کرنے والی سعودی خاتون کو ڈیوٹی کے دوران بیٹھنے سے منع کرنے پر تجارتی مرکز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔وزارت ہیومن ریسورسز نے شاپنگ مال کے خلاف کارروائی ایک شہری کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ پر کی ہے۔ٹوئٹر پر شہری نے کہا تھا کہ ریاض کے ایک شاپنگ مال کی متعدد دکانوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین (سیلز گرلز) کو بیٹھنے سے منع کیا جاتا ہے۔ خواہ گاہک ہوں یا نہ ہوں انہیں دوپہر 2 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ٹوئٹر پر شہری نے کہا تھا کہ ریاض کے ایک شاپنگ مال کی متعدد دکانوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین (سیلز گرلز) کو بیٹھنے سے منع کیا جاتا ہے۔ خواہ گاہک ہوں یا نہ ہوں انہیں دوپہر 2 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کھڑا رہنا پڑتا ہے۔