ٹریفک پولیس نے کل پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ٹریفک پولیس نے کل پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ملتان میں ٹریفک پولیس نے کل پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ ، ڈی جی خان، شجاع آباد ، جلال پور سے آنے والے شرکاء کائیاں پور سے بہاولپور بائی پاس چوک پہنچیں گے، بی سی جی چوک اورچونگی نمبر 14 سے ہوتے ہوئے حافظ جمال روڈ پر گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ہاولپور، لودھراں، بستی ملوک، لاڑ سے آنے والے شرکاء بہاولپور بائی پاس چوک، بی سی جی چوک اورچونگی نمبر 14 معصوم شاہ روڈ پر گاڑیاں پارک کر سکیں گے، وہاڑی، مخدوم رشید سے آنے والے شرکاء چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ پر علی چوک سے بسم اللہ چوک اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔خانیوال سے آنے والے شرکاء، چوک قذافی ، عید گاہ چوک سے افشار چوک پر سیف سٹی کی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے، بند بوسن، ہیڈ محمد والا سے بوسن روڈ بائی پاس کی طرف شرکاء 9 نمبر چونگی، عید گاہ چوک سے ہوتے ہوئے سیف سٹی کی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔سٹی ایریا سے شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے حسین آگاہی روڈ سے ملحقہ گرؤانڈ میں گاڑیاں پارک کر کے جلسہ میں شرکت کر سکیں گے، جلسہ میں شرکت کرنے والے شرکاء اپنی گاڑیاں پارکنگ ایریا مین پارک کر کے پیدل شرکت کریں گے۔جلسے میں شریک شرکاء ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔