میٹرک کے پرچے آؤٹ؛ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا

راولپنڈی میں تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے چار پرچے آؤٹ ہونے پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں ڈائریکٹ امتحانات یو ای ٹی، ڈائریکٹر ایڈمن کالجز اور ایک سایبر ایکسپرٹ شامل ہوگا، کمیٹی پرچہ لیک ہونے کی وجہ اور قصور وار کا تعین کر کے بتائے گی۔

کمیٹی اپنی رپورٹ 7 روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو جمع کرائے گی۔واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نور الدین مینگل کو 3 ماہ کے لیے چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔