مظفرگڑھ پولیس کی کارروائیاں تیز؛ 24 گھنٹے میں 15 ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ پولیس نے 24 گھنٹے میں آپریشن البدر کے سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کوٹ ادو نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان گرفتار کر لیے، ایک اور کارروائی میں 50 لیٹر شراب، 30 بور پسٹل، 44 بور رائفل اور بارہ بور بندوق برآمد کی گئیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی ہدایت پر آپریشن البدر میں مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔