فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 4 ہزار 830 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا مضر صحت دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ دودھ میں پانی، یوریا اور فارملین کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں دوددھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں پر نظر رکھی جارہی ہے، عوام ایسے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت کریں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 1100 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا تھا. کارروائی راولپنڈی چونگی نمبر 4 پر رات گئے ناکہ لگا کرکی گئی اوردودھ لانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے بتایا کہ موبائل فوڈ لیبارٹری سے موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ کیے اور ملاوٹی دودھ لانے والی گاڑیوں میں موجود 1100 لیٹر سے زائد دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ہے۔