پولیس اہلکار کا ایک بار پھر شارٹ ٹرم کیڈناپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس اہلکار کا ایک بار پھر شارٹ ٹرم کیڈناپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی میں سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں باز نا آئی کراچی پولیس چیف کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کا ایک بار پھر شارٹ ٹرم کیڈناپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سر سید تھانے میں تعینات پولیس اہلکار جنید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ اہلکار جنید شاہ کے خلاف تھانہ سرجانی میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، اہلکار جنید شاہ کو اے وی سی سی پولیس نے گرفتار کیا، سر سید تھانے کے اہلکار جنید شاہ پر سرجانی سے مزدور کو اغواء کرنے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق جنید شاہ کے دیگر ساتھی پولیس اہلکاروں کی بھی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ بول نیوز نے اس سے متعلق خبر نشر کی تھی۔