کشمیریوں کے لیے پاکستانی قوم باہر نکلے، مشعال ملک کی اپیل

کشمیریوں کے لیے پاکستانی قوم باہر نکلے، مشعال ملک کی اپیل

چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے پاکستانی قوم باہر نکلے۔تفصیلات کے مطابق مشعال حسین ملک کی نماز جمعہ کے دوران فیصل مسجد آمد ہوئی، انہوں نے جمعہ کی نماز میں آئے نمازیوں سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے دعا کی اپیل کی۔نمازیوں سے اپیل کے دوران مشعال ملک آبدیدہ ہو گئیں، انہوں نے کہا کہ مودی کشمیری قائدین کو چن چن کر ختم کر رہا ہے، کشمیریوں کے لیے پاکستانی قوم باہر نکلے، یاسین ملک کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو جھوٹے کیسز میں پھنسایا، میرے شوہر کو آزادی مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی انسانیت کے علمبرداروں پر سوالیہ نشان ہے، میں اور بیٹی دنیا سے انصاف کی اپیل مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم دنیا کے سامنے جھولی پھیلا کر اپنے شوہر کی بھیگ مانگ رہی ہوں، کشمیریوں کا جرم محض بھارت سے آزادی مانگنا ہے، کشمیر کے ہر گھر میں ماتم ہے، کشمیر کے ہر گھر میں خاتون بیوہ ہے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ کئی ہزار خواتین کو بھارتی فوج نے بیوہ کیا، بھارتی فوجی کشمیری جوانوں کے خون کے پیاسے ہیں، کشمیر کی بہو اور پاکستان کی بیٹی اتنے شوہر کے رہائی کے لیے سڑکوں پر رُل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کی رہائی کے لیے پاکستانی قوم آواز بلند کرے، مشعال ملک میری بیٹی کو اپنے والد سے ملنے کا حق حاصل نہیں، میری بیٹی اپنے باپ سے ملنے کے لیے ترس رہی ہے، بیٹی مجھ سے سوال پوچھتی ہے بابا میرے کب آئیں گئے؟چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ننھی رضیہ کو بھارت ہٹ دھرمی نے اپنے والد کی شفقت سے محروم رکھا، کشمیر کے ہر گھر میں رضیہ موجود ہے جن سے باپ کا سایہ بھارتی فوج نے چھین رکھا ہے۔