وزیراعظم کا دورہ کراچی مختصر، فوری طور پر لاہور جانے کا امکان

وزیراعظم کا دورہ کراچی مختصر، فوری طور پر لاہور جانے کا امکان

کراچی کے ایک روزہ دورے پر آئے وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ مختصر کرتے ہوئے لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف ارکان سے متعلق کیے جانے والے فیصلے کے بعد وزیراعظم کا فوری طور پر لاہور روانہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی سے ہی لاہور جائیں گے۔دوسری جانب لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں پنجاب کی صورتحال زیر غور آئے گی۔