پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کے جلسے میں اہم اعلانات کروں گا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ملک بھر میں تاریخی اجتماعاتِ عام کے سلسلے کا آج آخری جلسہ ملتان میں ہے۔
اسلام آبادکےحقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کےحوالےسے ملک بھرمیں تاریخی اجتماعاتِ عام کےسلسلےکاآج آخری جلسہ ملتان میں ہےجس میں میں مارچ کےحوالےسےاہم اعلان کرونگا۔میری اپنےتمام لوگوں کوہدایت ہےکہ وہ میرےخطاب سےقبل ملک بھر میں پہلےسےطےشدہ ان مقامات
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 20, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جس میں مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا۔ میری اپنے تمام لوگوں کو ہدایت ہے کہ وہ میرے خطاب سے قبل ملک بھر میں پہلے سے طے شدہ کراچی میلینئم مال، اسلام آباد ایف نائن پارک، لاہور بابا گراؤنڈ، اسلام پورہ، راولپنڈی بنک روڈ اور نصیرآباد پر جمع ہوں تاکہ ہم سب مل کر اپنی تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرسکیں۔