وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے موٹروے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے موٹروے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے دورہ سوات میں موٹروے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سوات موٹروے فیز ٹو چکدرہ انٹرچینج سے مدین فتح پور تک تعمیر کیا جائے گا، 80 کلو میٹر طویل اس موٹروے کا تخمینہ لاگت 58 ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق یہ موٹروے ابتدائی طور پر چار لینز پر مشتمل ہو گا تاہم مستقبل میں اس کو چھ لینز تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موٹروے پر 9 انٹرچینجز تعمیر کیے جائیں گے اور یہ منصوبہ علاقے میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروع کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے انجینئرنگ یونیورسٹی بریکوٹ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کا تخمینہ لاگت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔اس کے ساتھ محمود خان نے تحصیل پلے گراؤنڈ شموزئی، باب اودھیانہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بریکوٹ کی تعمیر نو کا بھی افتتاح کر دیا۔