عمران خان کی جان کو خطرہ ، تھریٹ الرٹ جاری

عمران خان کی جان کو خطرہ ، تھریٹ الرٹ جاری

سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔اعلیٰ حکام کی جانب سے پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی مزید سخت کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ حکام نےعمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات، جلسوں اور تقریبات میں حملے کا خطرہ ہے لہذاٰ عوامی مقامات پر عمران خان کے قریب کسی غیر متعلقہ شخص کو نہ آنے دیا جائے۔واضح رہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے تھرٹ الرٹ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔