عمران خان کے مریم پر ریمارکس، ریشم شدید برہم

عمران خان کے مریم پر ریمارکس، ریشم شدید برہم

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان اور مریم نواز کا فوٹو کولاج شیئر کیا۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ ’کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پسِ منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوس کا شکار بن رہی تھیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ایک شخص جس نے ہمیشہ عورت کے لیے گندے اور گھٹیا الفاظ استعمال کیے۔‘اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عمران خان کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان عورتوں کی بھی تضحیک ہے کہ جو عمران خان کو اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ کر بیٹھی ہیں۔‘