عامر لیاقت کی جائیداد میں کون کونسی چیزیں شامل ہیں اور یہ کسے مل سکتی ہیں؟

عامر لیاقت کی جائیداد میں کون کونسی چیزیں شامل ہیں اور یہ کسے مل سکتی ہیں؟

رکن قومی اسمبلی اور نامور اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین 9 جون، جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور جمعے کے روز اُن کی تدفین کی گئی۔عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر ان تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہےگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبیٰ کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔پولیس کے مطابق دانیہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی۔خلع کی ڈگری اور طلاق طے ہونے کے بعد ہی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اگر طلاق حتمی نہ ہوئی تو دانیہ بھی جائیداد کی وارث ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت کی جائیداد میں ان کے دو گھر جو کشمیر روڈ اور ایک کلفٹن میں واقع ہے، گاڑی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔