حیدرآباد میں انٹر کے امتحانات کا آغاز

حیدرآباد میں انٹر کے امتحانات کا آغاز

ناظم امتحانات مسرور زئی کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف بارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے۔مسرور زئی نے بتایا کہ انٹرمیڈیئٹ کے امتحانات دس روز تک جاری رہیں گے جس کے بعد فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں ایک لاکھ دس ہزار طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جبکہ 20 ویجیلنس ٹیمیں امتحانات کے دوران ڈیوٹیاں دیں گی۔اس کے علاوہ 9 اضلاع میں امتحانات کے لیے 180 امتحانی مراکز قائم ہیں اور 17 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ بارہویں جماعت کے بوٹنی کا لیا جارہا ہے۔