خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، محمود خان

محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں۔اس سے قبل محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ، سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکیں، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔انہوں نے کہا تھا کہ آج بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر سیکنڈ میزائل مارا گیا ہے۔محمود خان نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طورخم بارڈر پر پھاٹک نہ لگائے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں۔