یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام پہلا جاب فیسٹیول

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ایک روزہ جاب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور ایاز قیصر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے کیا ۔فیسٹیول میں تقریبا 40 کے قریب مختلف کمپنیوں نے شرکت کی اور طالب علموں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے ۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس نے صنعتی اور تعلیمی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طالب علموں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔