طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا انتہائی اہم اعلان

طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا انتہائی اہم اعلان

مہنگائی کے اس مشکل دور میں فیس ادا کرنے کی مشکلات کا شکار طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا.اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہا کہ صوبے میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں اور اس کے علاوہ ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت بھی دیں گے۔