صحت مند خاتون نے6 لاکھ پاؤنڈ کے چکر میں 13 سال بستر پر رہنے کا بہانہ کیا

صحت مند خاتون نے6 لاکھ پاؤنڈ کے چکر میں 13 سال بستر پر رہنے کا بہانہ کیا

2005 اور 2018 کے درمیان، نوبل نامی خاتون نے ہرٹ فورڈ شائر کاؤنٹی کونسل کے اراکین سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں چوبیس گھنٹے گھر پر سخت نگہداشت کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، خاتون کو براہ راست ادائیگی کی دیکھ بھال کا پیکج دیا گیا جو عام طور پر معذور افراد یا ان کے خاندان کے افراد کو دیا جاتا ہے۔13 سال تک، نوبل کو کونسل سے فنڈز موصول ہوئے اور جب اُس کا فراڈ پکڑا گیا تو اُس وقت تک خاتون 6 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ کی رقم لے چکی تھی، خاتون نے کچھ رقم اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ شیئر کی جو کینیڈا اور امریکا میں لگژری چھٹیاں گزارنے گئے تھےشک کی پہلی لہر اس وقت آئی جب 66 سالہ بوڑھی خاتون کو اس کے پڑوسیوں نے صبح سویرے اپنے کتے کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا۔ تب سے، تفتیش کاروں نے اس پر گہری نظر رکھی۔ہرٹ فورڈ شائر کاؤنٹی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسز نوبل، اس کی بیٹی اور اس کے داماد نے ایک نفیس اور مکروہ فراڈ کیا