قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں جو ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں، مریم اورنگزیب

قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں جو ملک کے ہر علاقے سے آتے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ سیلیبریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت یہاں کی اسٹوڈنٹ باڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف کلچر اور اقدار کو قائد اعظم یونیورسٹی جوڑتی ہے اور پورے پاکستان کا کلچر اور رنگ قائد اعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان جو ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں وہ کوئی اور ڈیپارٹمنٹ نہیں سکھا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہیئے۔