دانیہ شاہ کے حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا اہم بیان آگیا

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کرنے والے شہری عبدالاحد آج بھی نہیں آئے، ان کی تشویش سمجھ آ رہی ہے۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہو کر خبریں دے رہے ہیں وہ یہاں جج صاحب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے۔عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے جو چلا گیا اس کے گھر والوں کے کورٹ کچہری کے چکر لگوائے جا رہے ہیں، پتہ نہیں اس کے پیچھے کیا ہے، افسوس ہمارے اندر سے انسانیت ختم ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ہائی کورٹ نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔