وہ عام گھریلو چیزیں جن کا اصل مقصد آپ بھی نہیں جانتے

روز ہم نئی معلومات کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں جس سے آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔وہ عام گھریلو چیزیں جن کا اصل مقصد آپ بھی نہیں جانتے.آج ہم عام گھریلو چیزوں کے پیچھے چھپا مقصد بتائیں گے جو آپ نہیں جانتے۔ٹی شرٹ میں مختلف ڈیزائن بنے ہوتے ہیں، لیکن بعض ٹی شرٹ میں وی کی شکل بنی ہوتی ہے وہ اس لیے کہ جب آپ کو پسینہ آئے تو اس وی شیپ والی جگہ پر جاکر جذب ہوجاتا ہے۔خیال رہے ایسی قمیض سن 1930 میں کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی تھی۔

جب آپ میک ڈانلڈ یا کسی بھی ریسٹورینٹ کھانا کھانے جاتے ہیں تو وہاں فرینچ فرائز کے ڈبے میں موجود حصے کو نظرانداز کردیتے ہیں، تو فرینچ فرائی کے باکس میں یہ حصہ دراصل کیچ ڈالنے کے لیے ہوتا ہے۔

مائیکرو ویو اوون کے دروازے پر سیاہ جال صرف اس لیے ہوتے ہیں کہ ہم اپنے کھانے کے گرم ہونے کے نظارے سے لطف اندوز نہ ہوسکیں۔درحقیقت ان سیاہ جالیوں کے بغیر ہم مائیکرو ویوز سے نکلنے والی شعاؤں کے نقصان دہ اثر و رسوخ کا شکار ہو سکتے ہیں۔مائیکرو ویو کے اندر موجود الیکٹرو میگنیٹک شعاﺅں کو باہر آنے سے روکنے کے لئے ایک دھاتی جالی استعمال کی جاتی ہے۔اس جالی سے بنے مزاحمتی ڈبے کو ”فیراڈے کیج“ کہا جاتا ہے، جو کہ الیکٹرومیگنیٹک شعاﺅں کو اپنی سطح سے منعکس کرکے باہر آنے سے روکتا ہے۔

کریڈٹ کارڈ مشکل حالات میں آپ کے کام آتا ہے کیونکہ اس میں پیسے محفوظ ہوتے ہیں لیکن کریڈٹ کارڈ کچن میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔اگر آپ کے پاس چھری نہ ہو، تو کریڈٹ کارڈ کام آسکتا ہے، آپ اپنے کارڈ کے کنارے کی مدد سے نرم کھانے، جیسے کیک کاٹنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔