اداکارہ منال خان کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔کچھ روز قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا تھا۔

اسکرین شاٹ وائرل ہوتے ہی منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں اور صارفین نے ان پر مختلف میمز بھی بنائیں۔بعدازاں اداکارہ منال خان نے دیگر دو انسٹا اسٹوریز بھی دوسری ایپس سے کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس کے بعد سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تاہم اب منال خان نے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ میرا انسٹاگرام ہے اور میں جو چاہوں گی پوسٹ کروں گیانہوں نے لکھا کہ یہ میری زندگی ہے اور میں ویسے جیئوں گی جیسے مجھے پسند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہاں، میرے پاس Pinterest اور بہت سی دوسری ایپس ہیں، مجھے اس قسم کی تصاویر پسند ہیں اور ہاں میں پوسٹ کرتی رہوں گی۔اداکارہ کا لکھنا تھا کہ کیا آپ اس کے بارے میں کچھ کر سکتے ہیں؟ میں انتظار کروں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی منال خان انسٹا اسٹوریز کاپی کرنے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں تھیں۔