موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

اٹلس ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے مسلسل پانچویں ماہ موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔یکم جولائی سے کمپنی کے تمام ماڈل کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔سی ڈی 70 کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔سی ڈی ڈریم کی قیمت 6 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 198 ہزار 500 روپے جائے گی۔ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 6 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 6 ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔سی جی 125 ایس کی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔سی بی 125 ایف کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 53 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔سی بی 150 ایف کی قیمت 15 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 900روپے تک پہنچ جائے گی۔