راولپنڈی؛ پانی کی عدم دستیابی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

راولپنڈی میں پانی کی عدم دستیابی پر اڈیالہ روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلی کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی چونگی نمبر 20 سے خواجہ کارپوریشن چوک تک نکالی گئی۔

واسا کے خلاف نعرہ بازی کی گئی اور بعد ازاں شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔