عمرکوٹ میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے مجموعی طور 764 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے

ڈی آئی بی سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے مجموعی طور پر سات سو چونسٹھ (764) افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، سیکیورٹی پلان کے مطابق عیدالاضحٰی کے حوالے سے مویشی منڈیوں کے لیے 42 پولیس آفیشلز، عید بازاروں، شاپنگ ایریاز کے لیے 66 پولیس آفیشلز، عید گاہوں امام بارگاہوں اور نمازِ عید کے کھلےمقامات و اجتماعات پر 500 پولیس آفیشلز، پولیس پیکٹنگ و پیٹرولنگ کے لیے 100 پولیس آفیشلز، ٹریفک ڈیوٹی کے لیے 20 پولیس آفیشلز، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر 36 پولیس آفیشلز۔ علاوہ ازیں کالعدم تنظیموں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائیگی ۔ قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور ان کی ترسیل کےحوالے سے عائد پابندیوں اور ہدایات کے مطابق عمل در آمد کیا جائے گا۔ کورونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، تمام افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لیے پابند کر دیا گیاہے، نیز ریزرو پلاٹون، 15 مددگار کی پیٹرولنگ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن، بم ڈسپوزل سکواڈ، کرائم کے خلاف کارروائیاں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور علاقہ مجسٹریٹ سے باہمی رابط، علاقوں میں گشت، سنیپ چیکنگ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور دیگر تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔