بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ کا رچرڈ گلیسن پر اعتماد

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن کو طلب کر لیا ہے۔تٖفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 7 جولائی سے شروع ہونے والی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لنکاشائر کے تیز گیند باز رچرڈ گلیسن کو پہلی مرتبہ کال کر دی ہے۔واضح رہے کہ 34 سالہ رچرڈ گلیسن اس وقت وائٹلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں، جہاں انہوں نے 12 میچوں میں 16.10 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ڈیوڈ ملان ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے اور وہ صرف ٹی ٹوئنٹی یونٹ کا حصہ ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں آخری بار 50 اوور کا میچ کھیلنے کے بعد جو روٹ کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں اسکواڈ کی قیادت جوز بٹلر کریں گے، جنہیں ایون مورگن کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کپتانی سونپی گئی تھی۔عادل رشید کو مکہ میں حج کی اجازت ملنے کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں میچوں سے محروم رہیں گے۔ میٹ پارکنسن کو دونوں اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بھارت کو انگلینڈ کے دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلنے ہیں۔ وہ فی الحال ایجبسٹن میں واحد ٹیسٹ میچ میں حصہ لے رہے ہیں، جو کیمپ میں کوویڈ پھیلنے کے بعد گزشتہ سال ملتوی کر دیا گیا تھا۔