احد رضا میر اداکارہ رمشا خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی دوستی سے بڑھ کر ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔احد رضا میر اور رمشا خان نے گزشتہ سال رمضان میں ایک ساتھ سیریل میں کام کیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بھی اِن میں بہترین دوستی دیکھی گئی تھی۔اب ان فنکاروں سے متعلق افواہوں کی وجہ رمشا خان کا ایک انٹرویو بن رہا ہے،گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔

رمشا خان کا اس انٹرویو میں احد کے لیے کہنا تھا کہ ’احد رضا میر ایک سچا اور شریف آدمی ہے، احد ایک بہترین ساتھی اداکار ہے‘۔
واضح رہے کہ احد رضا میر معروف اداکارہ سجل علی کے سابق شوہر ہیں جبکہ رمشا خان سے متعلق اس سے قبل اداکار بلال عباس سے بھی قریبی تعلق ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔