امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا ملنے تک سب عمران خان کے ساتھ احتجاج پر نکلیں، کنول شوذب

پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ جب تک ایمپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں ملتا تب تک سب عمران خان کے ساتھ نکلیں۔کنول شوذب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل عمران خان نے احتجاجی جلسے کی کال دی ہے، کل عوام کا سمندر ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے اور بالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ احتجاج میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے خواتین پر برے اثرات مرتب ہوئے، گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے لیکن حکومت نے مہنگائی کا بہانا بنا کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، نیب لاز ختم کر کے 11 ارب روپے قوم سے لئے، انہوں نے خونی ٹیکس لگائے، تنخواہوں پر ٹیکس لگائے اور اشیائے خوردنی پر ٹیکسز لگائے گئے، پیپر پر ٹیکس سے بچے پڑھائی نہیں کر سکتے۔کنول شوذب نے کہا کہ عام عوام ان کے نسلوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں، غلط بیانی کر کے ایک چلتی حکومت کو انہوں نے گرایا۔