الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق امیدواروں کو لیٹر جاری کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ترجیحی امیدوار بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو خواتین کی نشستوں پر کاغزات کی تفصیلات جاننے کیلئے بلا لیا ہے۔اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئل یعقوب کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔