اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء کیلئے ہے۔واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔