یو اے ای، کورونا پھر سر اٹھانے لگا، دو لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ متاثرین کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 1778 نئے مصدقہ کیسز گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ پر آئے ہیں۔غیر ملکی خبرررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے مملکت کے طول و ارض میں مختلف افراد کے 2 لاکھ 88 ہزار 743 کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ نئے کیسز کے ریکارڈ پر آنے کے بعد وبا کےآغاز سے لے کر اب تک امارات میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 800 تک پہنچ گئی. ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کا ایک مریض وبا سے متاثر ہوکر ہلاک ہوگیا اس طرح وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2316 تک پہنچ گئی۔وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مزید 1657 افراد شفایاب ہوئے۔ اس طرح شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 849 تک پہنچ گئی۔علاوہ ازیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کا مکمل خاتمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے