سونے کی قیمت میں مزید کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کمی سے 1788 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔