“حمزہ شہباز کبھی منتخب وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں” اسد عمر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے موقف کی فتح قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے موقف کو درست قرار دیا ہے، حمزہ شہباز کبھی منتخب وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حمزہ شہباز کبھی بھی منتخب وزیر اعلیٰ تھے ہی نہیں، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دیا۔ پاکستان میں لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ پر پورے پنجاب کی نظر جمی تھی، ہمارا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ پنجاب میں بننے والی حکومت غیر قانونی ہے ، پہلے لاہور ہائیکورٹ اور آج سپریم کورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے بعد ہاؤس مکمل ہو گا، عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔