سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کارروائی کے دوران مختلف شہروں سے نو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور ملتان میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔