فواد چوہدری کی بنیادی بیماری ان کی بنیادی تربیت ہے، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بنیادی بیماری ان کی بنیادی تربیت ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی بنیادی بیماری ان کی بنیادی تربیت ہے، بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر کے فواد چوہدری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری بیان بازی کرنے کے بعد معافیاں بھی مانگتے ہیں، کسی ملک کا حکمران عمران خان سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے ثمرات ملک کو مل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فواد چوہدری عمران خان کے لیے بھی گھٹیا زبان استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر شخص عمران خان کے پیچھے کھڑا ہے بلکہ پاکستان کے پیچھے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ رات کو لاکھوں لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسے میں شامل ہوں گے، رات کو پورے ملک میں لوگ مہنگائی کے خلاف نکلیں گے، 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں لوٹے اپنی مہم شروع نہیں کر پا رہے، بیس حلقوں میں پی ٹی آئی کی اپوزیشن مستحکم ہے، ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ جلد عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے، ہمارے وزیر دفاع نفسیاتی مریض ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیر کی اسناد 4 ماہ.انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سفیر پاکستان آیا تو روز صدر کو دفتر خارجہ فون کر کے کہ رہے ہیں کہ آپ اس کی اسناد قبول کریں۔