چیئرمین سینیٹ نےکہا ہےکہ بلوچستان کے طلبہ تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کا اثر ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی پر پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سیکریٹری وزارت انسانی حقوق افضل لطیف کی ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نےکہا ہےکہ بلوچستان کے طلبہ تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کا اثر ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی پر پڑے گا۔ تاہم یہ انتہائی ضروری ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والےطلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 1/3 pic.twitter.com/aGOqhkwFOJ
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) July 4, 2022
ملاقات کے دوران سیکریٹری وزارت انسانی حقوق افضل لطیف نےچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچ طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور خصوصی طور پر بنائے گئے کمیشن کے کام اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت دی کہ کمیشن کی رپورٹ کوحتمی شکل دینےکیلئےمشاورتی عمل کوتیزکیاجائےتاکہ بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور اس کیلئے طلبہ کے اُن جائزمسائل کا حل انتہائی اہم ہے جو اُنکو اس بنیادی حق تک رسائی میں روکاوٹ ڈالتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والےطلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔