تیز بارش میں بھی دولہا بارات لے پہنچا؛ انوکھا انداز دیکھ کر صارفین حیران

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔بھارت میں تیز برسات کے دوران بھی شادی نہ رکی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز بارش کے دوران بھی باراتی دلہن کے گھر جا رہے ہیں جبکہ سڑک پر پانی بھی ہے اور بارات میں موجود مرد حضرات بارات کے لیے راستے کا انتظام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ہی طرح کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو کہ مصر کی ہے جہاں دلہا اپنی دلہن کو لینے ٹرک میں گیا اور رخصتی کے بعد بھی دونوں ٹرک میں بیٹھ کر واپس آئے۔سفید لباس پہنے دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دلہے کا ارمان تھا کہ اپنی دلہنیہ کو کچھ اس طرح سے لے کر آئے کہ یہ دن یادگار بن جائے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنی شادی کے موقع پر دلہن کو لینے بلڈوزر پر پہنچ گیا۔تصاویر میں بلڈوزر کی اگلی سائیڈ پر نوجوان اور اس کی دلہن موجود ہے جبکہ ساتھ ہی صوفے بھی رکھے ہوئے ہیں۔بارات کے لیے منگوایا گیا یہ بلڈوزر بھی خاصا دلچسپ تھا، کیونکہ بلڈوزر کو بھی دلہن ہی کی طرح سجایا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز کو دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔