درختوں پر یہ سفید رنگ کیوں کیا جاتا ہے؟ جانیں اس کے متعلق اہم معلومات

اگر ہم اپنے آس پاس کے ماحول پر غور کریں تو زیادہ تر درختوں کو سفید رنگ سے پینٹ کیا جاتا ہے۔اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھلا درخت پر رنگ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ تو آج ہم آپ کے اس سوال کا جواب دیں گے۔
درختوں پر سفید رنگ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ سفید رنگ رات کو بھی نمایاں ہوتا ہے، رات میں کوئی گاڑی سفر کرے تو وہ سائیڈ پر لگے درختوں سے ٹکر نہیں کھائے گی بلکہ اسے دور سے ہی پتہ چل جائے گا کہ سامنے درخت ہے۔
دوسری وجہ یہ کہ درخت کی لکڑی میں کیڑا لگ جاتا ہے اور پینٹ کی وجہ سے درخت کیڑا لگنے سے بچ جاتا ہے۔
درختوں پر سفید رنگ اس بات کی بھی علامت ہے کہ یہ درخت فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیں لہذا انہیں کوئی کاٹنے کی کوشش نہ کرے اور ایسا کرنے پر شہری کو سزا دی جاسکتی ہے۔