حکومت کی ترجیح ہے کہ مل بیٹھ کر راستہ نکالیں، اعظم نزیر تارڑ

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ مل بیٹھ کر راستہ نکالیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اعظم نزیر تارڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ایوان نے ایک بل پاس کر کے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دی، وزیراعظم نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا مقصد سیاسی اتفاق رائے ہے، شرعی عدالت نے کچھ نقاط دیے ہیں ان پر عملدرآمد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ مل بیٹھ کر راستہ نکالیں تاکہ آئینی شرعی طریقے سے رستہ نکلے۔اعظم نزیر نے کہا کہ نیت کا فرق نہیں ٹیکنیکل کا معاملہ ہے، حکومت نے شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے پر اپیل نہیں کی۔