بلوچستان ثانوی بورڈ: میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

بلوچستان ثانوی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات کے نتائج کااعلان کنٹرولر امتحانات پروفیسر شوکت سرپرہ نے پریس کانفرنس میں کیا۔پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار 925 طلباء شریک ہوئے،115389 طلباء امتحانات میں کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 86.80 فیصد رہا۔انہوں نے کہا کہ نہم کلاس میں کامیابی کا تناسب79.33 فیصد رہا جبکہ دہم کلاس میں کامیابی کا تناسب 93.65 رہا، چار ہزار چھبیس طلباء میٹرک میں فیل ہوئے۔ شوکت سرپرہ نے کہا کہ بی آر سی ژوب کے طالب علم محمد زاہد نے 1046 نمبر لے کر صوبے میں کامیابی حاصل کی، بی آر سی لورالائی کے ثمریز خان اور بی آر سی ژوب کے عبدالغفور نے 1036 نمبر کے کر صوبے میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔پروفیسر شوکت سرپرہ نے کہا کہ بی آر سی لورالائی کے شہریار خان نے 1034 نمبر لر کر صوبے میں تیسرے نمبر پر رہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب طالب علم صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔