نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس نے لیگی رہنما نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جوہر ٹاؤن کی انویسٹی گیشن پولیس نے انتخابی دفتر پر حملہ کیس میں سی آئی اے کی مدد سے چوہنگ کے قریب نذیر چوہان کو حراست میں لیا۔لیگی رہنما نذیر چوہان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر اور شبیر گجر پر حملے کا الزام ہے، واقعے میں خالد گجر کا بیٹا زخمی ہوا تھا۔