ایف آئی اے سائبر کرائم کی کامیاب کارروائی، 1 ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کامیاب کارروائی کر کے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم سید صالح بخاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، اس کے موبائل سے چائلڈ پورنوگرافی مواد اور متعدد فیس بک اکاونٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ 39 سالہ ملزم سید صالح بخاری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔