چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے ایبٹ آباد میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ہے،ملزم فیس بک کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شئیر کرتا تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا تھا۔ملزم مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے شکایت کنندہ کی بیوی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا، سائبر کرائم سرکل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار احمد کو کوئٹہ سے گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کچھ ماہ سے شکایت کنندہ کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا، فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابلِ اعتراض مواد برآمد ہونے کے شواہد ملے ۔