دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کی توقع نہیں، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں 3 سے 9 اگست تک اونچے درجے کے سیلاب کی توقع نہیں ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 9 اگست 2022 تک زیادہ بارشوں کی توقع نہیں ہے، اس دوران دریاؤں میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کی توقع نہیں ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پرونشل کنٹرول روم سمیت 36 اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز،/کنٹرول روم ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے فعال ہیں۔