شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کی فلم کیوں ٹھکرائی؟ اداکار نے وجہ بتادی

پاکستان کے معروف اداکارشمعون عباسی نے نامور ڈرامہ و فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم ٹھکرانے کی وجہ بتادی۔شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے خلیل الرحمان قمر کا پروجیکٹ کیوں ٹھکرایا تھا؟انہوں نے بتایا کہ فلم ٹھکرانے کی وجہ یہ تھی کہ میں بدنام زمانہ ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کا کردار ادا کرنے میں راضی نہیں تھا۔اداکار نے واضح کیا کہ خلیل الرحمان ایک عظیم مصنف ہیں لیکن وہ جو کردار پیش کر رہے تھے وہ انڈین ایئر فورس کے بدنام زمانہ پائلٹ ابھینندن ورتھمان کے بارے میں تھا، اس لیے میں نے نہیں کیا۔اس سے قبل اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی وُڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔اداکار نے بتایا تھا کہ پاکستانی فلم پروڈیوسر حسین ضیا ان کے اچھے دوست رہے ہیں، جن کے تعلقات متعدد بھارتی فلم سازوں سے رہے ہیں اور ان کے توسط سے ہی انہیں بالی وڈ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔شمعون عباسی کے مطابق حسن ضیا بھارتی دورے پر گئے تو وہاں انہوں نے فون کرکے انہیں بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کی فلم ’سات خون معاف‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ انہیں فون پر کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے میں بھارت پہنچیں، جہاں پہلے ان کا اوڈیشن لیا جائے گا، جس کے اگلے ہی ہفتے ان کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی جس میں انہیں پریانکا چوپڑا کے شوہر کا مرکزی کردار نبھانا تھا۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اپنی فلم وار کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، اس لیے انہوں نے ایک ہفتے میں بھارت جانے سے معذرت کرلی اور وشال بھردواج کو درخواست کی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کہیں کہ ان کے لیے تھوڑا سا انتظار کریں۔شمعون عباسی نے بتایا کہ وشال بھردواج نے انہیں کہا کہ وہ اب ان کے لیے پریانکا چوپڑا کو انتطار کرنے کا کہیں گے؟
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اگر کسی سے کوئی کمٹمنٹ کریں تو آخری حد تک اسے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ہی انہوں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔اداکار نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ جب انہیں بھارت سے کام کی پیش کش کا فون آیا، تب انہوں نے خوشی کے مارے اپنے تمام کام عارضی طور پر چھوڑ دیے تھے۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’سات خون معاف‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے سات شادیاں کی تھیں اور ساتوں شوہروں کو قتل کر دیا تھا۔