نامور ڈرامہ و فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر اکثر وبیشتر ملکی سیاسی و معاشی حالات پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔اس مرتبہ بھی انہوں نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دیا ہے ، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان اس مشکل وقت میں بلوچستان پر توجہ دیں۔خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان صاحب! بلوچستان جائیے وہاں کے لوگ مر رہے ہیں۔
عمران خان صاحب
بلوچستان جائیے وہاں کے لوگ مر رہے ہیں— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) August 2, 2022
واضح رہےکہ بلوچستان میں مسلسل تیز بارشیں ہونے کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے وہاں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سیلاب میں بچوں کے ڈوبنے کی تصاویر اور ویڈیوز نے لوگوں کے دل بھی دہلا دیے۔صوبے میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی سیلابی صورتحال پر 27 اور 28 جولائی کو ٹوئٹر پر ’خاموش انتظامیہ اور ڈوبتا بلوچستان‘ سمیت دیگر ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ پر رہے، جس میں لوگ بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہے۔صوبے میں سیلابی صورتحال کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنا لندن کا دورہ بھی منسوخ کردیا جب کہ تمام سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے صوبے میں ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا۔